ایتھوپیا :ملک کی نئی کابینہ میں نصف حکومتی عہدوں پر خواتین تعینات

17  اکتوبر‬‮  2018

عدیس ابابا (این این آئی)ایتھوپیا میں ملک کی نئی کابینہ میں نصف حکومتی عہدوں پر خواتین کو تعینات کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبی احمد نے وزیر دفا ع سمیت نصف حکومتی عہدوں کی وزارت خواتین کے حوالے کر دی۔ایتھوپیا میں وزیر دفاع کا عہدہ انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے جو کہ خاتون رہنما عائشہ محمد کو دیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے وزیرِ تعمیراترہ چکی ہیں۔

واضح رہے42 سالہ ایبی احمد رواں سال اپریل میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے غیر متوقع استعفیٰ کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم بنے تھے۔انہوں نے 28 سے 20 سے وزرا کی تعداد کم کرتے ہوئے نئی کابینہ کے اعلان کے موقع پر کہا کہ خواتین کم بد عنوان ہیں اور ان کو ملک میں امن اور استحکام لانے میں مدد ملے گی،روانڈا کے بعد، ایتھوپیا دوسرا افریقی ملک ہے جہاں وزرا میں نصف خواتین ہیں۔ایبی احمد نے وزیراعظم بننے کے بعد کئی اصلاح پسند اقدامات کیے ہیں ٗ انہوں نے دو برس کیلئے پڑوسی ملک ایرٹریا کے ساتھ متعدد جھڑپوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔انہوں نے ملک کی معیشت پر حکومتی گرفت کو کم کیا اور ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا۔پارلیمان کی سابق اسپیکر مفیریت کامل، ملک کی پہلی وزیر برائے امن ہوں گی، ملک کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے علاوہ، وفاقی پولیس کا انتظام بھی ان کے پاس ہوگا۔ایبی احمد نے کہا کہ ان کے اصلاحاتی پروگرام کو جاری رکھنا چاہیے تاکہ ملک کو افراتفری کا شکار بنانے والے ادارتی اور اسٹریٹجک مسائل حل ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…