جولائی اگست : براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی

15  ستمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)ملک میں سیاسی بے یقینی اور نئی حکومت کو درپیش معاشی مشکلات کے باعث ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ابتدائی دو مہینوں کے دوران 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں 16 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ جولائی اور اگست کے مہینوں میں کی جانے والی براہ راست

غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 48 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے 40 فیصد کم رہی۔ اگست 2018 میں ہونے والی 16کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری اگست 2017 میں کی گئی 24 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 54 فیصد تک کم رہی۔ماہرین کے مطابق ملک میں عام انتخابات سے پہلے سیاسی بے یقینی کی فضا اور انتخابات کے بعد نو منتخب حکومت کودرپیش معاشی مشکلات کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق حکومتی پالیسیوں میں ممکنہ ردوبدل کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کیا گیا جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاری بھی کم رہی۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 51فیصد کمی سے 15کروڑ 87لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 32 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اگست کے مہینے میں مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 7 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ اگست 2017 میں 10 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ دو ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 12 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی۔غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ بھی 10 لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ جولائی اگست کے دوران سرمایہ کاری کے لحاظ سے تعمیرات کا شعبہ 10کروڑ 56لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تعمیرات کے شعبے میں 5کروڑ 56لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں کمی واقع ہوئی گزشتہ مالی سال توانائی کے شعبے میں 18کروڑ 98لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے مقابلے میں رواں مالی سال 4کروڑ 33لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ کمیونی کیشن بھی سرمایہ کاری میں نمایاں

کمی کے حامل سیکٹر میں شامل رہا۔گزشتہ مالی سال 8کروڑ 85لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران اس شعبے سے 2کروڑ 14لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 3کروڑ 37لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالررہی۔ فنانشل بزنس میں غیرملکی سرمایہ کاری 4کروڑ 77لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 3کروڑ 33لاکھ ڈالر رہی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…