ایشیا ء کپ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ پاکستان کو ہوگا ، حسن علی

7  ستمبر‬‮  2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بالر نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ایشیا کپ کی

دفاعی چمپئن بھارت کے خلاف میچ میں تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی کامیابی کو منانے کا مخصوص اسٹائل دس بار دہراؤں ۔تاہم میچ میں ہی پتہ چلے گا کہ کیا ہوتا ہے۔حسن علی نے کہا کہ ایونٹ میں میرا ہدف صرف بھارتی بلے باز نہیں بلکہ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے بلے باز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی خواہش ضرور ظاہر کی تھی لیکن ایشیا کپ میں یہ موقع نہیں مل سکے گا، البتہ مستقبل میں امید ہے کہ جب ان سے سامنا ہوگا تو ضرور ان کی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔حسن علی نے واضح کیا کہ ایشیا کپ میں کسی کو بھی آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں، تاہم ہوم گرانڈ ہونے کی وجہ سے دیگر ٹیموں کی نسبت ہم وہاں کی کنڈیشنز سے بہتر طور پر آگاہ ہیں اور ان کا استعمال کرتے ہوئے فتوحات سمیٹیں گے چیمپئنز ٹرافی کے بہترین بالر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے نوجوان کرکٹر نے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ پندرہ ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹاکرا انیس ستمبر کو ہوگا، دونوں ٹیمیں گذشتہ سال چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہونگی۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…