کس قانون کے تحت بہن کواسکاحق نہیں دیا؟ ،آپ زمین کو قبر میں ساتھ لیکرنہیں جاسکتے‘چیف جسٹس ثاقب نثارنے سگی بہن کی اراضی پر قبضہ کرنے والے بھائیوں کیخلاف تاریخی فیصلہ سنادیا

25  اگست‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وارثت میں بہنوں کو حق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں وہاڑی کی خاتون کو 1126 کنال اراضی پرقبضہ دینے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت بہن کواس کاحق نہیں دیا؟ ،آپ زمین کو قبر میں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے۔ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے وارثت میں بہنوں کوحق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ 1952ء میں والدنے بہن بھائیوں کے درمیان شرعی طور پر جائیداد تقسیم کی لیکن والد کی وفات کے بعد بھائیوں نے حصہ دینے سے انکار کردیا۔جس پر چیف جسٹس نے خاتون کے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتائیں کس قانون کے تحت بہن کواس کاحق نہیں دیا؟ آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے، آپ نے ساری زندگی اپنی سگی بہن کو رلایا ہے، ایک ہفتے میں اپنی بہن کواس کاحق دیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…