اس وقت تک جیو نیوز پر اپنا پروگرام نہیں کروں گا جب تک ۔۔۔!!! (ن) لیگ کی ریلی والا پروگرام نشر نہ ہونے پر اینکر طلعت حسین کا دھماکہ خیز اعلان

15  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 13 جولائی کو(ن)لیگ کی ریلی کے دوران ریکارڈ کیا جانے والا پروگرام نشر نہ ہونے پراب  اپنا پروگرام ’’ نیا پاکستان‘‘ نہیں کروں گا،سینئر صحافی اور انکر پرسن طلعت حسین کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق اینکر طلعت حسین جمعہ کو(ن) لیگ کی لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی ریلی کی سارا دن کوریج کرتے رہے اور اپنا پروگرام بھی اسی ریلی پر کیا لیکن جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے ان کا یہ پروگرام نشر کرنے سے انکار کردیا ۔

پروگرام نشر نہ ہونے پر طلعت حسین نے ٹوئٹر پر لکھا ” جیو نے لاہوریوں کا ہجوم ، کراﺅڈ کی زیادہ تعداد بتانے اور پرجوش مجمعے کے جذبات سے بھرا ہونے کے باعث میرا پروگرام نشر کرنے سے انکار کردیا، اس پروگرام میں مستونگ میں دہشتگرد حملے اور شہری و سیاسی آزادیوں کے معاملات کا بھی تجزیہ کیا گیا تھا، 12 گھنٹے کی محنت رائیگاں جانا شرمناک ہے۔طلعت حسین نے اس ٹویٹ کے بعد ن لیگ کی لاہور ریلی سے متعلق اپنا پروگرام یو ٹیوب پر نشر کردیا۔جمعہ کو اینکر طلعت حسین نے جیو نیوز پر اپنا پروگرام ’’ نیا پاکستان ‘‘ نہیں کیا اور ٹوئٹر پر اس وقت تک پروگرام نہ کرنے کا اعلان کردیا جب تک کہ ان کے مسائل حل نہیں ہوجاتے۔ طلعت حسین نے لکھا ”نیاپاکستان کا شو نہیں ہوگا، اس وقت تک آن ایئر نہیں آؤں گاجب تک جیونیوز سے میرے کچھ معاملات صاف نہیں ہوں گے ، حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے بغیر صحافت بے معنی ہے“۔واضح رہے کہ شہبازشریف نے بھی میڈیا سے اس بات کا گلہ کیا تھا کہ  جمعہ کو میڈیا نے مکمل بلیک آئوٹ کیا اور ان کی ریلی کی کوریج نہیں کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…