کاؤنٹ ڈاؤن شروع، چند دنوں میں نواز شریف کے خلاف کیا ہونے والا ہے؟شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

25  مئی‬‮  2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آنے والے چند دنوں میں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا اہم فیصلہ آنے والا ہے ، جو یہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلے پر عوامی سمندر امڈ آئے گا وہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں،ابھی تو شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ، شریف برادران کے خلاف نندی پور ،آشیانہ ہاؤسنگ ،قائداعظم سولر کے کرپشن کیسز بھی سامنے آنے ہیں ،

ایک سیٹ کا طعنہ دینے والے محمد نواز شریف دیکھ لیں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئندہ اسمبلی میں دوبارہ ایک موثر عوامی آواز بن کر اسمبلی میں جاؤں گا لیکن نواز شریف آئندہ اسمبلی میں نہیں ہونگے ، سی پیک میں بھی بہت چوری ہوئی ہے ،جس طرح چین میں 440شخصیات کو کرپشن پر سزائیں دیں گئی ہیں ایسے ہی پاکستان میں کرپشن پر سزائیں ہو تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکتی ، چور اور بے ایمان قیادت کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کرسکتی،میں عاشق رسول ہوں اور ختم نبوت پر میری جان بھی قربان ہے ،راولپنڈی کے علماء کرام کی حمایت پر مشکور ہوں ۔وہ جمعہ کو لال حویلی کے باہر انتخابی مہم کے آغاز پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشد شفیق ،آصف شہزاد مغل ،ایم این اے جمشید دستی ،شیخ امین اظہر اقبال ستی ،عدنان چوہدری ،ایم پی اے راجہ راشد حفیظ ،عدنان چوہدری ،سردار رضا اسلم سمیت دیگر راہنماموجود تھے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حسد ،کینہ کی سیاست کرنے والے نام نہاد اور مفاد پرستوں نے راولپنڈی کی مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال ،صدر میں گرلز کالج اور شیخ رشید ایکسپریس وے جیسے عوامی خدمت کے منصوبوں کو بند کر دیا جس پر میں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور سپریم کورٹ نے 15دنوں میں جواب طلب کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جسطرح گذشتہ ادوار کے انتخابات میں راولپنڈی کے عوام کو مایوس نہیں کیا اسی طرح 2018کے انتخابات میں بھی عوام کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گا، آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر راولپنڈی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ نے پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے خلاف قانون سازی کرنے والوں کو پریشان کررکھا ہے، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ بھی ختم نبوت کے خلاف کسی بھی ایسے اقدام پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوجاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی کی سیاست صرف قبضہ ، منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کرنے تک محدود ہے ،آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ان قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کو بھگا دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…