شریف خاندان کے خزانے کی کنجی کہاں سے برآمد۔۔سعودی خاندان سے طلاق یافتہ اسحاق ڈار کی بہو اور نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسما شریف کے نام پرکیا کچھ چھپا کر رکھا گیا ہے، مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حسن نواز اور مریم نواز میں تیسری مرتبہ لڑائی ، حسن نواز نے مریم نواز کو لندن آنے سے روک دیا، حسین نواز کی بھی کال پر نواز شریف سے گفتگو، پاکستان آنے سے صاف انکار، معروف صحافی مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے

کہ حسن نواز اور مریم نواز میں تیسری مرتبہ لڑائی ہوئی ہے ، دونوں بہن بھائیوں کے درمیان لڑائی فون پر ہوئی جس میں حسن نواز نے مریم نواز کو کہا ہے کہ تم نے پورے خاندان کی میراث اور میرے باپ کی سیاست کو دفن کر دیا ہے ۔تمہیں لندن آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،ہاں اگر تمہیں کوئی خبر آگئی تو تم سیاست چمکانے کے لیے ضرورآ جانا ۔دوسری جانب حسین نواز کی بھی اپنے والد نواز شریف سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں حسین نواز نے پاکستان آنے سے صاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری لندن میں بہت اچھی زندگی گزر رہی ہے میرا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،نہ ہی میں پاکستان کا شہری ہوں اور نہ ہی پاکستان میں میراکوئی کاروبار کرنے کا ارادہ ہے، میرے بیوی بچےبھی یہاں کے نہیں، نہ ہی پاکستان میں میری کوئی جائیداد تو میں پاکستان کیوں آؤں؟۔ مبشر لقمان کا مزید انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف اسحاق ڈار کو خود سے مکمل طور پر علیحدہ کر رہے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر اسحاق ڈار نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کیے ہیں، انہوں نے ایک مزار کے مجاور سے مل کر اسسٹیبلشمنٹ سے رابطے کیے اور وعدہ معاف گواہ بننے کی دوبارہ سے پیشکش کی لیکن وہ پیشکش ٹھُکرا دی گئی۔اسٹیبلشمنٹ کا جواب میں کہنا تھاکہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ہم نے کسی کو وعدہ معاف گواہ نہیں بننے دینا۔ اسحاق ڈار کے گھر نواز شریف کی وہ بیٹی ہے جس کو سعودی خاندان نے طلاق دے دی تھی تو وہ اب اسحاق ڈار کے گھر ہیں۔یہ عام لوگوں کو نہیں پتہ لیکن غالباً 23 کمپنیاں ، جن کا فی الوقت منظر عام پر ذکر نہیں آیا، وہ اس بیٹی ، اسما شریف کے نام پر ہیں جو اسحاق دار کے گھر پر ہے۔لہٰذا اس نازک موقع پر نواز شریف اسحاق ڈار کو ناراض بھی نہیں کرنا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…