نواز شریف کے ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘کے بعد پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی میدان میں آگئے،عدالتوں میں کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے؟اگر یہ جرم ہے تو ہزار بار کروں گا، دو ٹوک اعلان کر دیا

16  مئی‬‮  2018

گوجرخان (این این آئی ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج بھی گوجرخان کے ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی سزا عدالتوں میں پیش ہو کر بھگت رہا ہوں اگر اپنے حلقے کے نوجوانوں کو نوکریاں دینا اور روزگار دلوانا جرم ہے تو یہ جرم میں بار بار کرتا رہوں گا بے شک مجھے اس جرم کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے ، ہمیشہ گوجرخان کے مفادات کو اپنے سیاسی مفادات پر ترجیح دی۔

پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی کوئی منافقت نہیں کی سچائی کے راستے پر چلنے والا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائند ہ جماعت ہے ، پارٹی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اصولوں سے مفاہمت نہیں کی جس کے جرم میں انہیں پھانسی دی گئی ، شہید بھٹو کے اسی فلسفے پر محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی جام شہادت نوش کیا، اب پارٹی قائدین کے اس ادھورے مشن کو قائدبلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، پارٹی ہر لحاظ سے منظم اور متحد ہے ، 2018ء کے عام انتخابات میں عوامی طاقت سے دوبارہ برسراقتدار آئیں گے اور پاکستان مخالف قوتوں کو عبرتناک شکست دیں گے ، راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ اپنے دوراقتدار میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ، جن پر مخالفین اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، عوام ان دھوکے بازوں کو بخوبی پہنچانتے ہیں اور آئندہ کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…