طالبان افغانستان کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں، امریکی سیکریٹری خارجہ

26  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ جان سلیوان نے افغان طالبان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے اعلان کا کوئی جواز نہیں بنتا، طالبان معصوم شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سیکریٹری خارجہ جان سلیوان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ دنوں ہونے والے حملوں کے پیغام دیا ہے۔

کہ طالبان پناہ گاہوں سے باہر نکل کر ملک کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔جان سیلوان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے نئے حملوں کی دھمکی دینا معصوم زندگیوں کو غیر محفوظ بنارہا ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ہر مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، افغان صدر کہہ چکے کہ طالبان گولیوں، بموں کو ووٹ میں تبدیل کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن کی تاریخی پیش کش کی ہے، اس سے بہتر کوئی اور حل نہیں ہوسکتا۔قائم مقام سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے اعلان کا کوئی جواز نہیں بنتا، حملوں میں ہمیشہ معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔امریکا کے سابق سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کی بر طر فی کے بعد جان سلیوان کو قائم مقام سیکریٹری خارجہ منتخب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں بالآخرطالبان کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…