جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 32 سال بیت گئے

19  اپریل‬‮  2018

لاہور(این این آئی)جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 32 سال بیت گئے۔1986 میں پاکستان، بھارت،سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک تھیں، دونوں روایتی حریف 18 اپریل کو کھیلے جانے والے فائنل میں پہنچے، بھارتی ٹیم نے سنیل گاوسکر( 92) اور سری کانت(75) کی بدولت 7وکٹ پر 245کا مجموعہ حاصل کیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے وکٹیں تیزی سے گنوائیں۔

جاوید میانداد چھوٹی شراکتوں سے اسکور آگے بڑھاتے رہے، آخری 10اوورز میں 90رنز درکار تھے،ثابت قدم بیٹسمین فتح کے قریب لے آئے،آخری اوور میں 11رنز کا سفر مزید مشکل ہوگیا جب وسیم اکرم اور ذوالقرنین نے چیتن شرما کی گیندوں پر وکٹیں گنوادیں،صرف ایک وکٹ باقی ہونے کے سبب پاکستان کی شکست واضح اور چیتن شرما ہیرو بنتے نظر آرہے تھے۔جاوید میانداد نے توصیف احمد کو سمجھایا، دونوں نے اچھی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنگل بنالیا، اسٹرائیک سینئر بیٹسمین کے پاس آئی تو پاکستان کو جیت کیلئے 4رنز درکار تھے، اس وقت دائرے کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے فیلڈرز بائونڈری کے قریب اور چوکا مشکل نظر آرہا تھا، چیتن شرما نے یارکر کرنا چاہی لیکن جاوید میانداد نے اسے فل ٹاس بناتے ہوئے چھکا جڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…