چوہدی نثار کی میاں شہباز شریف سے پے در پے ملاقاتوں کا حیرت انگیز نتیجہ برآمد، وہ کام ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

18  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدی نثار کی میاں شہباز شریف سے پے در پے ملاقاتوں کا حیرت انگیز نتیجہ برآمد، وہ کام ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،خبررساں ادارے آن لائن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لندن سے واپسی پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے انکی ملاقات بھی متوقع ہے ۔

سابق وزیرداخلہ اور میاں نواز شریف کے درمیان تعلقات میں سرد مہری ختم کروانے میں دونوں کے مشترکہ دوستوں نے اہم کردارادا کیا ہے جبکہ چوہدی نثار کی میاں شہباز شریف سے پے در پے ملاقاتوں کی بھی ثمرات آنا شروع ہوئے اور اور دونوں کے درمیان سردہری بتدریج کم ہو رہی ہے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کا سینیٹر مشاہد حسین سید کے علاوہ کسی کو بھی علم نہیں تھا،نوازشریف کا لندن جانے کاارادہ 17 اپریل دن 4 بجے کے بعد اس وقت بنا جب شریف خاندان کے وکلاء نے انہیں بتایا ہے کہ کیس کی دوبارہ سماعت 23 اپریل بروز پیر کو ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے وکلاء کل 20 اپریل بروز جمعہ احتساب عدالت میں درخواست دیں گے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایک ہفتے کی استثنیٰ کی اجازت دیدی ہے اگر انہیں عدالت سے استثنیٰ مل جاتا ہے تو مزید ایک ہفتہ لندن رکیں گے ورنہ ٹکٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز 22 اپریل کی رات ہی واپس آ جائیں گے اور اگلی صبح احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق این آر او کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ شریف خاندان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر حال میں عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…