چین کیساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،شمالی کوریا

30  مارچ‬‮  2018

پیانگ یانگ (آئی این پی ) شمالی کوریا ورکرز پارٹی کے نائب چیرمین چوئے ہوئی نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے شمالی کوریا کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،شمالی کوریا چین دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، ان تعلقات کو نئے اور اعلی مرحلے تک لانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے نائب چیرمین چوئے ہوئی نے اپنے ایک مضمون میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیرمین اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کا غیر رسمی دورہ چین شمالی کوریا چین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے ٹھوس موقف کا اظہار ہے جو ایک تاریخی واقعہ ہے ۔مضمون میں کہا گیا کہ شمالی کوریا اورچین کے درمیان دوستانہ تعلقات سوشلزم پر عمل درآمد کے لیے ایک عظیم اور مشترکہ جدو جہد کے دوران قائم ہوئے۔اور یہ تاریخ کے مختلف چیلنجز اور مشکلات کے باوجود بدستور ترقی کر رہے ہیں۔ مضمون میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کی پارٹی اور حکومت کا ٹھوس موقف ہے کہ پرانی نسلوں کے رہنماوں کے عزم پر قائم رہتے ہوئے شمالی کوریا چین دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان تعلقات کو نئے اور اعلی مرحلے تک لانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور چین کی پارٹیاں و عوام طویل عرصے تک انصاف، امن اور سوشلزم کے عمل کے لئے مشترکہ کوشش کرتی رہی ہیں اوراس دوران دونوں ممالک کے عوام نے اپنے خون اور جان کی قربانی دے کر ایک دوسرے کی حمایت کی۔تاریخ نے ہمیں سکھایا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لئے اعتماد اور تعاون بہت قیمتی ہے۔علاوہ ازین شمالی کوریا کے مرکزی ٹی وی سٹیشن نے شمالی کوریا میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے خیالات پر مبنی رپورٹ تیار کی جس میں مختلف شخصیات نے کم جونگ ان کے دورہ چین کو خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…