سٹیٹ بینک نے اگر ڈالر کی قیمت منجمد نہ کی تو پاکستان کو ایسا نقصان پہنچ سکتا ہے کہ۔۔پیاف نے تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر تے ہوئے انتباہ جاری کر دیا

21  مارچ‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف )کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکمشت پانچ سے چھ روپ تک اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت منجمد کرے وگرنہ معیشت کو بھاری نقصان ہو گا ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھے گی ۔

جس کی وجہ سے ملک کے اندر ہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگااور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔بیٹھے بٹھائے ملک پرقرضے480 ارب روپے بڑھ گئے ہیںجوکہ تجارتی خسارے پر مزید بوجھ ہو گا ۔چیئرمین پیاف نے کہا کہ سٹیٹ بنک اور فاریکس کمپنیاں بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور ڈالر کی قدر میں اضافہ روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کریں۔وائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے اس موقع پر کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا اس لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے وگرنہ برآمدات مزید مشکلات کا شکار ہونگی، افراط زر کی شرح بڑھ جائے گی جس سے معاشی چیلنجز مزید شدت اختیار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…