’’جو کام حکومت نہ کر سکی‘‘ شاہد آفریدی نے قومی ہاکی کھلاڑی منصور احمد کے علاج کا سارا خرچ اٹھانے کا اعلان کر دیا

19  مارچ‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے ہردلعزیز کھلاڑی شاہد آفریدی نے سابق قومی گول کیپر جو کہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں کے علاج کا سارا خرچہ اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے منصور احمد کے علاج کی ذمے داری سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ہماری فاؤنڈیشن ادا کرے گی، ہم انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ اس سے

پہلے منصور احمد نے وزیراعظم پاکستان سے علاج معالجہ کے اخراجات دینے کی اپیل کی تھی، انہیں علاج معالجہ کے لیے بیرون ملک منتقل کرنا ہو گا۔ ہاکی کے معروف کھلاڑی منصور احمد کا دل اب 20 فیصد کام کر رہا ہے جب کہ ان کے دیگر اعضا نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، وہ گزشتہ 18 یوم سے مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں جہاں پر ان کے ادارے کسٹمز نے 5 لاکھ جب کہ 10 لاکھ روپے پی ایچ ایف نے ادا کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…