ن لیگ کا چیئرمین سینٹ بنتا تو ملک میں کونسا قانون آجانا تھا، صبح اٹھ کر اخبار دیکھتا تو شہباز شریف کی تصویریں نظر آتی تھیںشکر ہے چیف جسٹس نے یہ کام تو روکا۔۔کپتان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈرامہ قرار دیدیا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے لاہور میں  پی ٹی آئی ویمن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اقتدار اور طاقت کے حصول کیلئے کی جاتی ہے اور تحریک عوام کی فلاح اور ترقی کیلئے چلائی جاتی ہے۔ ادارے مضبوط اور انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

صبح اٹھ کر دیکھو تو ہر اخبار میں شہباز شریف کی تصویر نظر آتی تھی ، شکر ہے چیف جسٹس نے شہباز شریف کو عوامی پیسے سے تشہر سے روک دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ6 مہینوں میں ملک بدل جائے گا،مذاق اڑانے والے آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ن لیگ کا چیئرمین سینٹ آتا تو چوری کرنے کا قانون بنا دیا جاتااچھا ہوا کہ ن لیگ کا چیئرمین سینٹ نہیں بننے دیا گیا، پنجاب میں میٹرو بنادی گئی لیکن ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔جبکہ خیبرپی کے میں تعلیم و صحت اور پولیس کا بہترین نظام ہے مردان میں لوگ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلے، پختونخواہ میں ایک ارب درخت لگائے۔ ملتان میٹرو بس خالی چل رہی ہے لوگ ملتان میٹرو میں نہیں بیٹھتے ، خالی سیٹوں کو چھپانے کیلئے ملتان میٹرو کے شیشے کالے کر دئیے گئے ہیں۔ جمہوری آمر زیادہ خطرناک ہوتا ہے اداروں کو تباہ کر دیتا ہے۔ شہباز شریف سے بڑا ڈرامہ کہیں نہیں ملے گا۔شہباز شریف نے پیسہ بنانے کیلئے ملتان میٹرو بنائی۔الیکشن میں نئے پاکستان کافیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سینیٹ میں ن لیگ کوشکست دی ہے ۔جبکہ نواشریف کیوں نکالا کا رونا رورہے ہیں۔شریف خاندان کوچوری کاقانون بنانے کی اجازت نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…