انڈرورلڈ ڈان عابد باکسر پاکستان پہنچ گیا، دبئی سے ملک میں کیسے پہنچا اور اس وقت کہاں ہے، شہباز شریف کا اس سے کیا تعلق ہے؟ خبر آتے ہی شوبز انڈسٹری ، سیاسی حلقوںمیں کھلبلی مچ گئی

20  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے ان کائونٹر سپیشلسٹ سابق انسپکٹر اور لاہور انڈر ورلڈ ڈان عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا، عابد باکسر کو خفیہ مقام پر رکھا گیا ، منتقلی بھی انتہائی رازدانہ طریقے سے سر انجام دی گئی۔ تفصیلات کے مطابقپنجاب پولیس کے ان کائونٹر سپیشلسٹ سابق انسپکٹر اور لاہور انڈر ورلڈ ڈان عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیاہے۔

عابد باکسر کو خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے اور اس کی منتقلی بھی انتہائی رازدانہ طریقے سے سر انجام دی گئی ہے۔ عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار کئے گئے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر پر الزام عائد ہے کہ اس نے کئی جعلی پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مارا ہے۔عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل، قبضہ اور دیگر الزامات میں مقدمات پاکستان میں درج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عابد باکسر فلم ، تھیٹر انڈسٹری میں بھی اثرورسوخ رکھتا تھا اور کئی اداکارائیں اور اداکار اس کی آشیرباد سے کامیاب کیرئیر گزارتے رہے ہیں جبکہ عابد باکسر نے اپنے ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر کئی پولیس مقابلوں میں لوگوں کو قتل کیا ہے اس کے علاوہ اس نے اپنے سینئر افسران کے حکم پر بھی کئی جعلی پولیس مقابلے کئے ہیں۔عابد باکسر کی گرفتاری سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی سیاستدان، سینئر بیوروکریٹس اور شوبز کی بڑی شخصیات قانون کے شکنجے میں آئیں گے جو کہ عابد باکسر کی مدد اور تعاون حاصل کرتے رہے ہیں۔ عابد باکسر نے بات نہ ماننے پر پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نرگس پر بھی بیہمانہ تشدد کیا تھا اور اس کے بال مونڈھ ڈالے تھے جبکہ کہا جاتا ہے کہ الفلاح تھیٹر لاہور میں بھی عابد باکسر کی بھاری سرمایہ کاری موجود ہے جبکہ اس حوالے سے تھیٹر کے مالک چوہدری ارشد نے تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں عابد باکسر یا کسی اور کا کوئی حصہ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…