لاؤڈ اسپیکر پرنماز کی ممانعت ، آوازاہل محلہ کے لیے باعث اذیت ہے،سعودی عالم

18  فروری‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک عالم دین علامہ ابن عثیمین کا ایکفتویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے لاؤڈ اسپیکر پرنماز کی ادائیگی کو مساجد اور اہل محلہ کیلیے باعث اذیت قرار دیتے ہوئے ممنوع قرار دیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ویڈیو فوٹیج میں کسی سائل کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں علامہ ابن عثیمین مرحوم کا کہناتھا کہ نمازکے دوران لاؤڈ اسپیکر بند کر دینے چاہئیں اور ان میں نماز ادا نہیں کی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر پر نماز کی ادائی دوسری مساجد کے نمازیوں اور اہل محلہ کے لیے اذیت کا موجب ہے۔ محلے میں کوئی مریض بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے اور گھروں میں سوئے افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لیے اذان کے سوا نماز کے دیگر تمام امور لاؤڈ اسپیکر کے بغیر انجام دیے جانے چاہئیں۔علامہ العثیمین کا مزید کہناتھا کہ امام اپنے مقتدیوں کی طرف سے نماز ادا کر رہا ہوتا ہے۔ اس لیے نماز کو بلند آواز میں دوسروں تک پہنچانے کے لیے لاؤڈ اسپیکر اور مائیکرو فون استعمال کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ اْنہوں نے اپنے اس موقف کے لیے ایک حدیث نبوی کا حوالہ دیا ہے کہ ایک دفعہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے درمیان آئے تو صحابہ اونچی آوازوں میں نمازیں ادا کر رہے تھے آپ علیہ السلام نے اْنہیں فرمایا کہ بلند قرات کے ساتھ ایک کو اذیت نہ پہنچاؤ۔تاہم علامہ العثیمین رحمہ اللہ کا کہنا تھا نماز سے قبل اقامت لاؤڈ اسپیکر پر کہنے میں کوئی ممانعت نہیں۔ بعض لوگ لاؤڈ اسپیکر پر اقامت کو بدعت قرار دیتے ہیں مگر یہ خیال غلط ہے کیونکہ ایک بار نبی اکرم علیہ السلام نے فرمایا کہ جب تم اقامت سنو تو نماز کی طرف چل پڑو۔ جہاں تک پوری نماز ماءئکرو فون پر ادا کرنے کا معاملہ ہے تو یہ دوسروں کو اذیت پہنچانے کی کوشش ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…