ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کسی ایک شہر کی بیٹنگ پچز پر نہیں ہونے چاہئیں ٗ انضمام الحق

14  فروری‬‮  2018

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ڈومسٹک ٹورنامنٹ میں بولروں پر قہر نازل کرنے والے بلے بازوں کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی ایک شہر کی سازگار پچز پر ڈومسٹک ٹورنامنٹ نہیں ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا راولپنڈی میں کھیلے جانے والے حالیہ ٹورنامنٹ میں بیٹسمینوں کی دھواں دار کارکردگی پر کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ ایک شہر کی بیٹنگ پچز پر نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حالیہ دورے میں پوری ون ڈے سیریز میں ہماری بیٹنگ لائن مشکلات میں گھری رہی جبکہ بولر پورے ٹورنامنٹ میں مار کھاتے رہے۔انضمام الحق نے کہا کہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والوں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں تاہم ڈومسٹک پچز پر بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کو پرکھنا مشکل ہے۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان پچوں پر جہاں گھٹنے سے اوپر گیند نہیں آتی اور پورے ٹورنامنٹ میں گیند سوئنگ ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دی ٗایسی پچز پر بیٹسمینوں کی کوالٹی اور اسکلز کو نکھارا نہیں جاسکتا اور ایک وینیو پر ہونے والے میچوں کی کارکردگی پر کسی کو جانچنا مشکل ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ جب یہی بیٹسمین آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں کھیلتے ہیں تو انہیں باونسی پچز پر بیٹنگ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور سوئنگ کے سامنے بھی بیٹسمین مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ اعداد و شمار پر ٹیمیں منتخب کرنا مشکل کام ہے ٗ اگر آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ریکارڈ دیکھیں تو آپ حیران ہوجائیں تاہم ان ریکارڈز پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے تو ہمیں جواب دینا مشکل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیٹسمینوں نے رنز کے ڈھیر لگائے اور بیٹنگ کے لئے سازگار پچز پر بڑے بڑے اسکور کرکے سلیکشن کمیٹی کے مسائل میں اضافہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…