اقوام متحدہ میں جیسے ہی عاصمہ جہانگیر ہال میں داخل ہوئیں سب لوگ کیوں کھڑے ہو گئےتھے؟۔۔وجہ جان کر آپ بھی فخر محسوس کرینگے

12  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق پر اہم اجلاس کے دوران عاصمہ جہانگیر جیسے ہی ہال میں داخل ہوئیں پوری دنیا سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردار احتراماََ کھڑے ہو گئے، انائونسمنٹ ہونے پر عاصمہ جہانگیر کے نام کیساتھ پاکستان کا نام آنے پر خوشی ہوئی کہ جس عورت کے احترام میں اقوام متحدہ میں تمام لوگ کھڑے ہوئے اس کا تعلق پاکستان سے ہے،

نجی ٹی وی نیو نیوز کے معروف اینکر احمد قریشی نے آنکھوں دیکھا واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیو نیوز کے معروف اینکر احمد قریشی نے عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق پر اہم اجلاس کا انعقاد ہو رہا تھا اور وہاں کشمیری وفد بھی اجلاس میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا۔ اجلاس میں دنیا بھر سے نامور انسانی حقوق کے علمبردار اکٹھے ہوئے تھے۔ اسی دوران عاصمہ جہانگیر ہال میں داخل ہوئیں اور وہاں موجود تمام لوگ احتراماََ ان کے اعزاز میں کھڑے ہو گئے۔ احمد قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس کے سپیکر نے عاصمہ جہانگیر کے نام کیساتھ جب پاکستان کا نام لیا تو مجھے فخر محسوس ہوا کہ جس خاتون کے احترام میں سب وہاں کھڑے ہو ئے ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ احمد قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں کسی کو کوئی پروٹوکول دینا ضروری نہیں اور ایسی جگہ پر جب عاصمہ جہانگیر آتی ہیں تو سب احتراماََ کھڑے ہو جاتے ہیں یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔خیال رہے کہ عاصمہ جہانگیر پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں اور آپ نے  ساری زندگی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہیں اور آپ کو دنیا میں انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر جانا اور پہچانا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…