ایک اور شہر سی پیک منصوبے میں شامل،وزیر اعظم نے قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی

4  فروری‬‮  2018

چترال(سی پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کو ایک درست سمت پر ڈال دیا گیا ، نوازشریف کی پالیسی کی سے پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہوئی، جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے اور اگر درست فیصلہ کیا تو ترقی کا سفر چلتا رہے گا،گولن گول منصوبے کے بعد چترال میں کبھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، منصوبہ اتنی بجلی پیدا کریگا کہ چترال کی بجلی کی ضرورت پوری ہوجائیگی۔چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور

پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گولن گول منصوبے کے بعد چترال میں کبھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور یہ منصوبہ اتنی بجلی پیدا کرے گا کہ چترال کی بجلی کی ضرورت پوری ہوجائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں حکومتی وسائل کبھی یہاں تک نہیں پہنچے لیکن آج چترال سی پیک منصوبے میں شامل ہونے جارہا ہے جہاں اربوں روپے کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں اور یہاں گیس کا مسئلہ بھی حل کیا جائیگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک درست سمت پر ڈال دیا گیا ہے،نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہوئی، جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے اور اگر درست فیصلہ کیا گیا تو ترقی کا سفر چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے چترال کے علاقے میں کبھی بھی ترقی کے لئے نہیں سوچا ہماری حکومت نے چترال کے لئے بہت کام کیا ہے اور ہم نے اپنے سارے منصوبے مکمل کئے ہیں ہم نے صرف تختیاں نہیں لگائیں لوگوں کو کام کر کے دیا ہے بس یہی فرق ہے ہماری حکومت میں اور دوسرے لوگوں کی حکومت میں،لواری ٹنل کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، ملک میں گیس اور بجلی کے مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ چترال میں گیس کا مسئلہ حل کیا گیا جائے گا

پاکستان میں دن دبدن ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے۔لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ چترال کے اس منصوبے کے لئے تاخیر ہوئی جو نہیں ہونی چاہے تھی ۔گولن گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے سے مجموعی طور پر 108 میگاواٹ بجلی 20 اگست 2018 تک قومی نظام میں شامل ہوجائے گی جب کہ اس منصوبے کا پہلا یونٹ آپریشنل ہوگیا ہے۔منصوبے کا دوسرا یونٹ مارچ اور تیسرا مئی میں فعال ہوگا، پہلے یونٹ سے پیدا ہونے والی 36 میگاواٹ بجلی چترال اور ملحقہ علاقوں کو فراہم کی جائیگی جب کہ منصوبے سے قومی خزانے کو 3 ارب 70 کروڑ روپے سالانہ فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…