گلگت بلتستان ہمارا حصہ، سی پیک ہماری سلامتی کیلئے خطرناک بھارت نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کیا مطالبہ کر دیا

29  جنوری‬‮  2018

بیجنگ (آئی این پی )چین میں بھارت کے سفیر گوتم بمباوالا نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمیں دومعاملات پر تحفظات ہیں ، ایک چین بھارت تجارت اوردوسرا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ان علاقے سے گزرتا ہے جن پر ہمارا دعویٰ ہے ، ا س طرح ہماری قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے،یہ ہمارے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے

اور ہم اس سلسلے میں چین کے ساتھ با ت چیت کرنا چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو دبا نہ دیا جائے ۔مجھے یقین ہے کہ جتنی ہمیں ایک دوسرے کیساتھ بات چیت کریں گے مسائل کا حل اتنا ہی آسان ہو جائے گا ، دوسرا بڑا مسئلہ چین کے ساتھ تجارت ہے جس میں بھارت کو 50ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے، بھارت اپنی ادویات اور آئی ٹی کی پراڈکٹس دنیا بھر میں فروخت کرتا ہے لیکن چین ہماری اشیاء نہیں خریدتا ہے ایسا کیوں ہورہا ہے ، ہم بیس سال سے چین سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری ان مصنوعات کیلئے اپنی مارکیٹ کے دروازے کھول دے لیکن وہ ایسا نہیں کررہا ، ہم اس سے کیا نتیجہ اخذکریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسائل پر کھلے دل سے بات چیت کرنی چاہئے اور مسائل کے حل کی طرف بھی قدم بڑھانا چاہئے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا ۔ بھارتی سفیر نے کہاکہ چین اور بھارت کو اپنے معاملات بات چیت کے ذریعے طے کرنے چاہئیں اور ڈوکلام تنازعہ سے پہلے والی صورتحال پر آجانا چاہئے ، ڈوکلام تنازعہ کے بارے میں جو’’ سٹیٹس کو ‘‘طے ہوئے ہے اس کا فریقین کو احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین اوربھارت کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں اور ڈوکلام تنازعہ ہماری طویل تاریخ میں صرف ایک واقعہ ہے ،چین اور بھارت ترقی میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں مخالف نہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…