نقیب اللہ محسود قتل کیس، پاکستان کے سب سے جنگجو محسود قبیلے کا کراچی میں جرگہ، رائو انوار کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

22  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب قتل کیس میں محسود قبیلے کے عمائدین کا جرگہ ، اہم فیصلے کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل کیس میں محسود قبیلے کے عمائدین کا کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک جرگہ ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کی آبائی علاقے جنوبی وزیرستان (لدھا)سے واپسی پر ایس ایس پی رائو انوار کے خلاف

مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ خیال رہے کہ نقیب اللہ محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا سے ہے اور اس کے اہل خانہ اس کی آبائی علاقے میں تدفین کے بعد تاحال کراچی واپس نہیں لوٹے۔ نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد بلائے گئے سہراب گوٹھ کے قریب محسود قبیلے کا یہ جرگہ تاحال جاری ہے جس میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی انکوائری کمیٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے جن کی جرگہ میں آمد متوقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جرگہ عمائدین کراچی، سندھ، افغانستان اور دیگر شہروں سے آکر یہاں آباد ہوئے ۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں آباد نوجوان نقیب اللہ محسود کو شاہ لطیف ٹائون میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں سابق ایس ایس پی رائو انوار نے دہشتگرد قرار دیکر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔نقیب اللہ قتل کیس میں سندھ حکومت نے معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی جس نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے رائو انوار اور ان کے ساتھیوں کی معطلی کی سفارش کی تھی ۔ نقیب اللہ محسود کو شاہ لطیف ٹائون میں ایک بند پولٹری فارم میں مبینہ طور پرپولیس پارٹی نے لے جا کر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اس پولیس مقابلے کو جعلی ظاہر کر رہے ہیں

جبکہ پولٹری فارم کے بیرونی دروازے کی کنڈی بھی باہر سے ٹوٹے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کو تالا لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ پولیس مقابلے کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے جائے وقوعہ پر پولیس مقابلے والی پارٹی نے کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں جن کو انکوائری کرنے والے کمیٹی نے پکڑ لیا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…