پدماوت ریلیز کی گئی تو سنجے لیلا بھنسالی اوردپیکا پڈکون کو زندہ دفن کردینگے ، ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی

20  جنوری‬‮  2018

ممبئی ( آن لائن ) ہندو انتہاپسندوں نے فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارت کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ شوٹنگ کے وقت سے ہی انتہاپسند ہندؤوں کے نشانے پر رہی اور دوران شوٹنگ متعدد پر سیٹ پر نہ صرف حملے کیے گئے بلکہ ایک بار تو پورے سیٹ کو جلا کر راکھ بھی کردیا گیا

مگر اس کے باوجود ہدایت کار اپنے مشن پر ڈٹے رہے اور تمام تر مشکلات کے باجود فلم کی شوٹنگ مکمل کی لیکن فلم کی ریلیز نے سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔بھارتی ریاست راجستھان سے راجپوت برادری کی جانب سے فلم کی ریلیز پر اعتراضات کیے گئے جب کہ انتہاپسند جماعت کرتی سینا کی جانب سے سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے ساتھ دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی بھی دھمکی دی گئی لیکن بھارتی سنسر بورڈ نے صرف فلم کا نام تبدیل کرکے اسے ریلیز کی اجازت دے دی جس کے بعد فلم کا نام ’پدماوت‘ رکھ دیا گیا۔سنسر بورڈ کی اجازت کے باوجود مختلف ریاستوں کی جانب سے فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کی گئی جس کے خلاف فلم پروڈیوسرز نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی اور عدالت نے بھی فلم پر عائد پابندی کو اٹھاتے ہوئے اسے پورے بھارت میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا حکم جاری کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینسر بورڈ کی اجازت اور عدالتی حکم کے باوجود انتہاپسند جماعت کرتی سینا احتجاج پر بضد ہے اور اب راجپوت برادری کے رہنما ٹھاکر ابھیشک سوم نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم ’پدماوت‘ ریلیز کی گئی تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ادکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…