سیالکوٹ پر حملہ ،پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے،مودی سرکار تلملا اٹھی

18  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن ) : پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور 2 پاکستانی خواتین کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سارک اور جنوبی ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چھپراڑ اور کنڈن

پور میں سول آبادی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور 2 خواتین کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل اوسی و ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال خراب ہورہی ہے، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہا ہے جو 2002 کے سیز فائر معاہدے سمیت عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، بھارتی عزائم خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ پاکستان کسی بھی جارحیت اور ملکی حدود کی خلاف ورزی کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی پر اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔واضح رہے بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چھپراڑ اور کنڈن پور گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جب کہ 3 خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے جواب میں بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کی بندوقوں کو خاموش کرادیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…