بس بہت ہو گیا، زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے آرمی چیف کا خصوصی حکم ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی ٹیمیں میدان میں آگئیں

14  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں ننھی مقتولہ زینب کو قتل ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں جبکہ قاتل کی گرفتاری کیلئے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔ مقتولہ کے والد محمد امین انصاری اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیتے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی کارکردگی اور پولیس کی جانب سے کیس پر کوئی پیش رفت سامنے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ زینب کے والد محمد امین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت

کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کا نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکا اور تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ امین انصاری نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خصوصی حکم پر فوج کی 2تحقیقاتی ٹیمیں آئی تھیں اور ان ٹیموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔ امین انصاری کی جانب سے فوج کی 2ٹیموں سے متعلق بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی تحقیقاتی ٹیمیں بھی زینب کے قاتل کو تلاش کرنے میں مصروف ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…