مسلمان زیادہ بچے پیدا کرکے بھارت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی جے پی

3  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی بنواری لال سنگھال نے کہا ہے کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرکے بھارت پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ رہنما بنواری لال سنگھال نے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمان اپنی آبادی میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں

جس کا مقصد تمام انتخابی حلقوں میں مسلمان ووٹرز کا اضافہ کرکے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنا ہے،ایک مسلمان خاندان کم از کم 10سے12بچے پیدا کررہا ہے جب کہ ہندو جوڑا ایک یا زیادہ سے زیادہ 2 بچوں تک محدود ہے اگر یہی صورت حال رہی تو 2030 میں پورے بھارت پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگا، یہاں تک کہ صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اوراکثریتی ریاستوں پر مسلمان کامیابی حاصل کرلیں گے۔بنواری لال نے کہا کہ

مسلمانوں کو ترقی اور تعلیم سے کوئی غرض نہیں اور ان کا سارا زور اولاد میں اضافے پر ہے جب کہ ہندو خاندان یہ سوچ کر کم بچے پیدا کررہا ہے کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کس طرح دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کوئی بھی مسلمانوں کی اس چال کو نہیں سمجھ رہا اور نہ اسے روکنے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں،مسلمانوں کی سوچی سمجھی سازش ہے کہ کس طرح اس ملک پر قابض ہونا ہے اسی غرض سے وہ اپنی آبادی میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…