زندگی کے پہلے ہی بڑے میچ کے بعد مجھے ٹیم سے کیوں نکال دیاگیاتھا؟ عمران خان کا حیرت انگیز انکشاف

14  دسمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ برے وقت میں کبھی ہارنہیں ماننی چاہیے جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اسے اور طاقت مل جاتی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے واقعہ بیان کیا کہ سب سے پہلے اپنے کزن کو کرکٹ کھیلتے دیکھا تو خواہش ہوئی کہ

میں بھی اس کی طرح سنچری بناؤں اور 10 وکٹیں لوں لیکن پہلے ہی میچ میں اتنی بری پرفارمنس ہوئی کہ مجھے ٹیم سے ہی نکال دیاگیاتھا۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ناکامی سے سیکھتے ہوئے سخت محنت اور ٹریننگ جاری رکھی جس کے باعث ایک وقت ایسا بھی آیا کہ نہ صرف یہ کہ مجھے ٹیم میں جگہ ملی بلکہ میں نے 100رنز کئے اور وکٹیں بھی حاصل کیں۔عمران خان نے کہاکہ خوف پر قابو پانے کے لئے بھی جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور ناکامی پر قابو پاتے ہوئے صرف اپنے دل کی سنیں تو کامیابی آپ کے قدم چنتی ہے اور کوئی بھی آپ کو کامیابی کے سفر پر روک نہیں سکتا ہے جس کی زندہ مثال کے طور پر میں آپ کے سامنے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنون اور ٹیلنٹ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جو شخص خود غرض ہوتا ہے وہ کبھی بڑا انسان نہیں بنتا اور تاریخ ہمیشہ انہیں یاد کرتی ہے جو انسانیت کے لیے کچھ کرتے ہیں جب کہ پیسے کو اپنی کائنات سمجھنے والے لوگوں میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں پرسکون نیند آتی ہو۔عمران خان نے کہا کہ والدین کی عزت کرنا، اساتذہ اور بڑوں کا احترام کرنا بھی ہمارے معاشرے اور تہذیب کا حصہ ہے اور وہی لوگ دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی روایتوں کا پاس رکھتے ہیں اسی طرح ایک لیڈر کی کوالٹی ہوتی ہے کہ وہ پریشر برداشت کرتا ہے۔دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ تعلیم میدان میں کام کرنے والی این جی او الف اعلان نے

ضلعی سطح پر 10 بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سے 9 کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جب کہ پنجاب کا صرف ایک اسکول شامل ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسی فہرست میں 10 میں سے 9 کا تعلق پنجاب تھا جس پر پچھلے سال ہی خیبرپختونخواہ نے منصوبہ بندی کی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس سال کے پی کے پنجاب سے بہت آگے نکلا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…