عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے بڑا اعلان کردیا

14  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ 14 نومبر کو محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ آف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ (آج) جمعہ کو سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء

حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج جمعہ کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے بطور وکیل نعیم بخاری جبکہ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیئے۔ درخواست گزار حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دینے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں۔ 14 نومبر2017ء کو سماعت مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے وکلاء سے کہا تھا کہ یہ امید نہ رکھیں کہ فیصلہ کل آ جائے گا تاہم اب سپریم کورٹ نے تقریبا ایک ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ (آج) جمعہ کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…