یوٹیوب چینل کے ذریعے ایک ارب روپے کمانے والا بچہ پوری کہانی سن کر آپ بھی اسکی قسمت پر رشک کرینگے

13  دسمبر‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ریان اس وقت انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور ٹیکس دینے سے قبل وہ ہر سال کم ازکم 11 ملین ڈالر کماتے ہیں اور پاکستان میں یہ رقم تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ اس کہانی کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اربوں کی کمائی کرنے والے اس بچے کی عمر صرف 6 برس ہے۔

ریان اپنے چینل پر ہر نئے کھلونے پر تبصرہ کرتا ہے۔ ریان ٹوائے ریویوز کے نام سے یہ چینل ہر دن مقبول ہو رہا ہے اور اب اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ریان کھلونوں کے ساتھ ساتھ کھانوں پر بھی تبصرہ کرتے ہیں۔ ریان کے والد بھی بچے کی صلاحیت سے خوش ہیں اور وہ ویڈیو بنانے کے عمل کو خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنے اور رشتہ مضبوط کرنے کی ایک وجہ بھی سمجھتے ہیں جب کہ ریان نے اپنے والدین کی مدد سے 2015 میں اپنے اس چینل کا آغاز کیا جب ان کی عمر صرف 4 برس تھی۔

ریان کے دلچسپ تبصروں نے کروڑوں لوگوں کو متوجہ کیا اور یہ چینل عروج پر اس وقت پہنچا جب ریان نے اس پر ایک بڑے انڈے کی سرپرائز ویڈیو ڈالی اور اسے 80 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا اور سراہا جب کہ بقیہ ویڈیوز کو دیکھنے والے افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس کے بعد ان کی سائنس پڑھانے والی والدہ نے تدریس کو خیر باد کہہ دیا اور وہ پورا وقت اب ریان کے ساتھ ویڈیوز کو دیتی ہیں۔ریان کو کیمرے سے بے انتہا محبت ہے اور جب ان کی والدہ ویڈیو بنانے کا کہتی ہیں تو وہ بہت خوش ہو کر فوری طور پر تیار ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…