عدالتوں و اداروں کا رویہ ، سندھ او ر پنجاب کیلئے الگ الگ ، یہ سپریم کورٹ کیلئے امتحان ، دوہرامعیار نہیں چلے گا ، خورشید شاہ

6  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ بہت افسوس ہے کہ سندھ کے لیے عدالتوں اور اداروں کا رویہ اور قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے ،نواز شریف اور خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود نہ کوئی گرفتاری ہے اور نہ ای سی ایل میں نام ہے،سپریم کورٹ کیلئے امتحان ہے اب ڈبل سٹینڈرڈ نہیں چلے گا، پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار ایک جماعت کا غرور توڑ دیا،پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے پریڈ گرائونڈ چھوٹا پڑ گیا،

بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار ایک جماعت کا غرور توڑ دیا،پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے پریڈ گراونڈ چھوٹا پڑ گیا۔ ہمارے آدھے لوگ گرائونڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے۔ خورشید شاہ سیالکوٹ جہلم لالہ موسی کشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔ اورچالیس سے پچاس ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ہم نئے ویژن اور نء قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ بہت افسوس ہے کہ سندھ کے لیے عدالتوں اور اداروں کا رویہ اور قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود نہ کوئی گرفتاری ہے اور نہ ای سی ایل میں نام ہے جبکہ دوسری طرف شرجیل میمن خود پیش ہوا لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کیلئے امتحان ہے، اب ڈبل سٹینڈرڈ نہیں چلے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…