مولانا فضل الرحمان بہت جلد نواز شریف کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟شیخ رشید احمد نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بہت جلد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ پ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ناموس رسالت پر بنا‘ ختم نبوت کے قانون

کے حوالے سے بل کی میں نے ایوان میں نشاندہی کی ٗدھرنے والے عوام حکومت سے اپیل کر رہی ہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد اور وزیر مملکت انوشہ رحمن سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے تو بہتر ہوگا‘ یہ حکومت کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے رانا ثناء اللہ نے دھرنے والوں کو اسلام آباد بھیجا وہ بڑا ماسٹر مائنڈ ہے ٗانہوں نے پنجاب حکومت کو بچانے کے لئے مرکز کی طرف قافلہ روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ (آج) منگل کو حکومت ایک اہم بل ایوان میں پاس کرانا چاہتی ہے جو مسلم لیگ کے ممبر ایوان میں آئیں گے وہی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے اور جو غیر حاضر ہوں گے وہ نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی حکومت کا حصہ ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی حکومت کا حصہ ہیں جو بہت جلد حکومت چھوڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون کے حوالے سے حکومت نے جو بویا وہ خود کاٹے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…