اقوام متحدہ ایٹمی توانا ئی کے پرامن استعمال کو فروغ د ے، چین

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اقوام متحدہ (آئی این پی) چین نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے کا تمام ممالک کو پابند کرنے کی کوشش کرے اور ایٹمی توانا ئی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کیلئے کام کرے ، اقوام متحدہ کی ایٹمی نگران ایجنسی کو اس اپنے محفوظ نظام کوتمام ممالک کے مکمل صلاح مشورے کیساتھ غیر جابندارانہ اور

بامقصدبنیادوں پر یقینی بنا کر تمام ممالک تک اور موثر انداز میں فرو غ دینا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں چین کے خصوصی نمائندے ووہٹائو نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ یوکیا امانو کے خطاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی عدم پھیلائو کے دور کو ابھی تک کئی چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک اس معاہدے کو ابھی تک قبول نہیں کررہے ، ہمیں توقع ہے کہ آئی اے ای اے سیکرٹریٹ رکن ممالک کے ساتھ اس معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے قریبی رابطہ اور مذاکرات جاری رکھے گا ۔انہوں نے آئی اے ای اے پر زور دیا کہ وہ توانائی ایجنسی اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو فروغ دیں اور ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں ، اس سلسلے میں ترقی پذیر ممالک کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایٹمی ٹیکنالوجی تبادلے اور تعاون کے سلسلے میں سرمایہ کاری کے وسائل کو فروغ دیا جائے تا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضرورت کے مطابق ان کی مدد کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے نفاذ اور ایجنسی کی طرف سے سہولتیں فراہم کئے جانے کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے ، اس سلسلے میں مانیٹرنگ اور تصدیق کیلئے ایجنسی نے جو تعاون کیا ہے اسے بھی سراہتے ہیں، چین ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایجنسی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،چین مینڈیٹ کے مطابق جمہوریہ کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ میں ایٹمی توانائی ایجنسی کے کردار کی بھی حمایت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…