آئندہ عام انتخابات،حمزہ شہباز او ر مریم نواز کی ملاقات کے بعد شہبازشریف نے اہم اعلان کردیا

17  اکتوبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی اورپارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث سیاسی امور چلانے پر بات چیت سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سے ان کی

والدہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت کے لیے دعا بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نیب کیسز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے ملاقات میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے اختلافات بھی ختم کرائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی ۔21کروڑعوام ہرموقع پر یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا۔اگردھرنا گروپ ہوش کے ناخن لیتا تو بجلی کے کئی منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ان کی ترقی کا مخالف ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر محاذ پر شکست کے بعد دھرنا اورلاک ڈاؤن کے شوقین گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے کیونکہ تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اور پاکستان کے عوام کوکھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کی خدمت ،دیانت، امانت اورشفافیت کی سیاست کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔

وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین،ملک شاکر بشیر اعوان،صاحبزادہ فیض الحسن اور دیگر شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…