یہ پاکستانی بائولر بہت ہی خطرناک ہے ، ویرات کوہلی کس کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں،بڑا اعتراف کر لیا

17  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محمد عامر ایک ایسے باؤلر ہیں جنہیں کھیلتے ہوئے ڈر لگتا ہے، ویرات کوہلی کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کلاس بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عامر نہایت خطرناک بائولر ہیں انہیں کھیلتے ہوئے ڈر محسوس کرتا ہوں۔ ویرات کوہلی نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی جس کے میزبان بالی ووڈ کے معروف سپر سٹار عامر خان تھے۔ عامر خان نے جب کوہلی سے سوال پوچھا کہ کہ آپ ایک بہترین بلے باز ہیں لیکن کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپکو کسی باؤلر سے ڈر لگا ہو کہ اسے کھیلنا بہت مشکل ہے تو جواب میں کوہلی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہونے والی چند سیریز میں جن بائولر کے ساتھ میرا سامنا ہوا ہے ان میں ان میں محمد عامر ایک ایسے باؤلر ہیں جو دنیا کے بہترین دو تین باؤلروں میں شامل ہیں ۔ محمد عامر کا اگر آپ سامنا کررہے ہیں تو آپ کو صرف ایک ہی لائحہ عمل اختیار کرنا پڑتا ہے اور اگر آپ کی توجہ ذرا بھی ہٹی تو آپ یقینی طور پر محمد عامر کا شکار بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد عامر کی خطرناک بائولنگ کا اعتراف دنیا کے بہترین بلے باز کر چکے ہیں اور ان میں اب ویرات کوہلی کا بھی شمار ہو گیا ہے جنہوں نے محمد عامر کو ایک خطرناک بائولر قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…