کشیدگی بڑھ گئی،یہ ہمیں جلد از جلد واپس دے دو،امریکہ نے پاکستان سے اہم ترین ہتھیارواپس مانگ لئے

24  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)کشیدگی بڑھ گئی،یہ ہمیں جلد از جلد واپس دے دو،امریکہ نے پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف استعمال ہونے والے اہم ترین ہتھیارواپس مانگ لئے، امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی روشنی میں امریکہ نے پاکستان کو انسداد منشیات آپریشنز کے لئے دیئے گئے پانچ ہیلی کاپٹرز واپس مانگ لئے‘ امریکی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو 15اکتوبر تک ہیلی کاپٹرز کی واپسی کو یقینی بنانے کا کہا ہے‘

حکومت پاکستان نے امریکہ سے ہیلی کاپٹرزواپس نہ مانگنے کے معاملے پر لابنگ شروع کردی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں انسداد منشیات کے جاری آپریشنز کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پانچ ہیلی کاپٹرز فراہم کئے گئے تھے جو اے این ایف کے زیر استعمال ہیں تاہم اس کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی روشنی میں پاکستان کے ساتھ جہاں دیگر شعبوں میں تعاون کو آگے نہیں بڑھایا جارہا اور پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے وہاں امریکی محکمہ داخلہ نے انسداد منشیات آپریشنز کے لئے فراہم کردہ پانچ ہیلی کاپٹرز بھی واپس مانگ لئے ہیں اور ہیلی کاپٹرز کی واپسی کے لئے پندرہ اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری داخلہ نے امریکی محکمہ داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں امریکہ کو درخواست کی جائے گی کہ وہ یہ ہیلی کاپٹرز پاکستان میں رہنے دے اگر ہیلی کاپٹرز واپس کردیئے گئے تو اس سے انسداد منشیات کے لئے جاری آپریشنز متاثر ہوں گے۔ واضع رہے کہ امریکی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو 15اکتوبر تک ہیلی کاپٹرز کی واپسی کو یقینی بنانے کا کہا ہے‘

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…