پاک بھارت میچ نہ ہوئے تو ۔۔۔! پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا

22  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سامنے اٹھ کھڑا ہوا،پی سی بی نے آئی سی سی کے نائے ٹورنامنٹس ٹیسٹ اور ون ڈے لیگ کی حمایت پاک بھارت میچوں کی بحالی سے مشروط کر دی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کوزیادہ دلچسپ اورسنسنی خیز بنانے کیلیے ٹیسٹ لیگ متعارف کرانے کا سوچ رہی ہے،

اس میں 9 ٹیمیں 2 سال کے دوران آپس میں میچز کھیلیں گی، آخر میں ٹاپ ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلیے پلے آف بھی ہوں گے، ون ڈے لیگ میں 13 ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ میچز کھیلیں گی، ان مقابلوں کو ورلڈ کپ کوالیفائر کا درجہ بھی حاصل ہو گا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبرمیں آکلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا، اس کے علاوہ فارغ وقت میں ٹیمیں باہمی سیریز شیڈول کر سکیں گی۔ ویب سائٹ کرک انفوکے مطابق پی سی بی نے نئے اسٹرکچر سے اتفاق کیا تاہم حتمی فیصلے کو پاک بھارت سیریز سے مشروط کردیا ہے۔ایک آفیشل نے کہاکہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیاکہ ٹیسٹ یا ون ڈے لیگز کے دوران انفرادی طور پر کوئی سیریز شیڈول نہیں کریں گے، مگر اس کے ساتھ بھارت کو یہ یقین دہانی بھی کرانا ہو گی کہ وہ باہمی سیریز کے معاملے میں پیچھے نہیں ہٹے گا، انھوں نے کہا کہ ہم نے دیگر بورڈز سے سوال کیا کہ کیا آسٹریلیا یا انگلینڈ بھارت کے ساتھ مقابلے شیڈول کیے بغیر کسی کیلنڈر پر اتفاق کریں گے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم کیوں کریں۔ نیا مجوزہ اسٹرکچر صرف اسی صورت قابل عمل ہو سکتا ہے جب پاکستان کے بھارت سے مقابلے بھی شیڈول کیے جائیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہماری طرف سے نئے اسٹرکچر کے فیصلے پر دستخط کیے جانے کی توقع نہ کی جائے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے پر ہمیں نشریاتی حقوق سمیت 130 ملین امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…