عالمی سطح پر تبدیلیاں،روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

27  اگست‬‮  2017

کراچی (این این آئی) روس کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل اولیک ایویدیونے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا حجم 50 کروڑ ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور روس پاکستان کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے

پاک رشیا بزنس کونسل آف ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین محمد فاروق افضال کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر امریکہ سمیت ، کوریا ،سوئزرلینڈ ، سلطنت آف عمان ، بنگلہ دیش اور ویتنام کے سفارت کاروں کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ، شمیم فرپو ، عامر عطا باجوہ ، سابق مشیر عبدالحسیب خان ، قاضی اسد عابد ، مرزا ختیار بیگ ، مرزا اشتیاق بیگ ، گلزار فیروز ، اسماعیل ستار، وحید احمد ،( ریٹائرڈ) جنرل تنویر نقوی ،( ریٹائرڈ )جنرل جاوید ضیاء ، مصطفی کمال قاضی ، ایئر مارشل( ریٹائرڈ) ریاض الدین شیخ ، وسیم وہرہ ، آصف زبیری ، سمیر میر شیخ ، شمعون زکی ، اطہر اقبال ، شاہد جاوید قریشی ودیگر بھی موجود تھے روس کے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں تعیناتی کے دوران بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مکمل تعاون کیا ہے جس کے لئے وہ تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پر قونصل جنرل اولیک ایویدیونے  کہا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور روس پاکستان کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے

 

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…