شاہد خاقان عباسی نے اقتدار سنبھالتے ہی پاک فوج کے ساتھ ایسا کام کر دیا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، افسوسناک واقعہ

16  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے اقتدار سنبھالتے ہی پاک فوج کے ساتھ ایسا کام کر دیا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق ہر سال یوم آزادی کے موقع پر سول و فوجی حکام کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز دینے کا اعلان کیا جاتا ہے

جو صدر پاکستان 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں عطا کرتے ہیں، لیکن اس دفعہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاسی ہنگامے کے باعث حکومت اعزازات کا اعلان نہیں کر سکی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی چار روزہ ریلی میں حکومت ایسی الجھی کہ قومی ہیروز کو اعزازات سے نوازنا ہی بھول گئی۔ ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت سول و فوجی حکام کے لیے اعزازات کا اعلان نہیں کر سکی، اس وجہ سے حکومت کو سخت تنقید برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر سول و فوجی شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا جاتا ہے اور صدر پاکستان اور چاروں صوبائی گورنرز 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں یہ اعزازات سول و فوجی حکام کو عطا کرتے ہیں۔ اس طرح پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سول و فوجی حکام کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دینے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…