صبح سویرے سکیورٹی فورسز کے اہلکار نشانہ بن گئے،قیمتی جانی نقصان

23  جولائی  2017

اکاخیل(آن لائن) خیبر ایجنسی میں فورسز پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاصہ دار اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیبر ایجنسی کے علاقے شین درنگ اکاخیل میں شر پسندوں کی جانب سے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں ایک خاصہ دار اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کاآغاز کردیا گیا۔

گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک جاری بیان مییں کہا گیا تھا کہ آپریشن خیبر فور کے تحت پاک۔افغان سرحدی علاقے میں بلند ترین مقام بریخ محمد کنڈاؤ پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے اور ان کے قبضے سے بارودی سرنگوں سمیت دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا جبکہ جھڑپ کے دوران بچ جانے والے کچھ دہشت گرد سرحد پار کرکے افغانستان کی جانب فرار ہوگئے۔کارروائی کے بعد پاک فوج نے علاقے کو کلیئر قرار دے کر 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اپنی چیک پوسٹیں قائم کردیں۔اس سے ایک روز قبل بھی پاک فوج نے آپریشن خیبر فور میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک اور 6 کو زخمی کیا تھا اور ان سے 90 مربع کلومیٹر کا علاقہ بھی خالی کرالیا گیا تھا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے سپاہی عبدالجبار شہید ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ فاٹا کے سب سے مشکل علاقے راجگال میں 16 جولائی کی صبح پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن خیبر فور کاآغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…