کیپٹن(ر) صفدر کافراڈ پکڑاگیا،حیرت انگیزانکشافات‎

12  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر اب بھی نواز شریف سے ماہانہ کتنی رقم وصول کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے اپنے اور اپنی بیگم مریم نواز کی جانب سے پانامہ کیس سے مکمل اظہار لاتعلقی کیا مگر اس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی رپورٹ، ریکارڈ یا دستاویزات پیش نہیں کی گئیں،

اس کے علاوہ کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دینے سے بھی گریز کیا۔ تحقیقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ میاں شریف سے جیب خرچ وصول کرتے رہے ہیں اور وہ اب بھی شریف خاندان سے تقریباً 42 ہزار پاکستانی روپے ماہانہ وظیفہ لیتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش کیپٹن صفدرکا سارا زور اس پر رہا کہ وہ انتہائی ایماندار،خود دار اورخود مختار ہیں لیکن کیپٹن صفدر جھوٹے، بے ایمان، فراڈیے اور انحرافی ثابت ہوئے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ میاں شریف سے جیب خرچ وصول کرتے رہے جبکہ انہوں نے میاں شریف کے بعد اپنے ذریعہ آمدن سے متعلق واضح جواب نہیں دیا، وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں اپنے وکلا کو بھی ماننے سے انکا رکیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کیپٹن صفدر یا تو سفید جھوٹ بول رہے ہیں یا واقعی لاعلم تھے۔ کیپٹن صفدر اور ان کی بیگم کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے تعلق بھی زیر تفتیش ہے جبکہ ان سے عزیزیہ اسٹیل ملز اور ذرائع آمدن پر بھی تفتیش کرنا ابھی باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…