ورلڈ کپ 2019 ء ہدف ،فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ،سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے ‘ انضمام الحق 

19  جون‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے بھارت کیخلاف فائنل میچ میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے لڑکوں کو بڑے ایونٹ میں شامل کرنا آسان نہیں تھا تاہم لڑکوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،ورلڈ کپ 2019 ء ہدف ہے ، ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں،خراب کارکردگی پر ٹیم میں ایک یا 2تبدیلیاں ہو سکتی ہیں تاہم فاتح ٹیم کو سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا ، نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہت اچھی تھی ، کیریئر کے آغاز میں اس طرح کی پرفارمنس سے کھلاڑی کا کیئریئر لمبا ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے لئے بہت سی وکٹریز لیکر آتے ہیں ۔ نوجوان کھلاڑی فخر زمان اور شاداب کو ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے بھی بھیجا تھا ،انگلینڈ میں حسن علی نے بہترین پرفارمنس دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹورنامنٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی اور کچھ کی بہتر نہیں ہوتی ،نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان نہیں تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پوری ٹیم نے شاندار کی پرفارمنس شاندار رہی، اور یہ فتح پاکستان میں نئی امید لے کر آئے گی۔انضمام الحق نے کہا کہ ہم جب فتح حاصل کرتے ہیں تو منفی چیزوں پر پردہ پڑتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں، اسی ٹیم کو مزید ڈیڑھ سال تک موقع دینا چاہتے ہیں، جن کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی انہیں مزید محنت کرنی پڑے گی لیکن ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…