اگر مجھے اپنے کھیلنے کے دورمیں عمران خان مل جاتے تو۔۔۔! شعیب اختر نے بڑا دعویٰ کردیا

7  مئی‬‮  2017

راولپنڈی(آئی این پی) سابق سپیڈ اسٹارشعیب اخترنے کہاہے کہ بولنگ کوچ کی آفر ہوئی تو قبول نہیں کروں گا، رضاکارانہ خدمات پیش کرسکتا ہوں، مجھے عمران خان مل جاتے تو میری 5سو وکٹیں ہوتیں، بیٹے میکائیل کو اچھا انسان بنانا چاہتا ہوں ،جب تک والدہ زندہ ہیں مجھے وہ نہ وہ پی سی بی میں جانے دیں گی اور نہ ہی سیاست میں۔ اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپتان سارے ہی اچھے تھے اور بہتر بھی کھیلنا جانتے تھے

شعیب اخترنے کہاہے کہ  میرے خیال میں وسیم اکرم ٹاپ پر تھے، متنازع بات نہ کہوں تو اگر مجھے عمران خان مل جاتے تو میری 5سو وکٹیں ہوتیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ سچن ٹنڈولکر آپ سے ڈرتے تھے ، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ڈرتا کوئی کسی سے نہیں ہے، ویوین رچرڈز سے بڑا کوئی بیٹسمین دنیا میں نہیں رہا ، میں نے ان سے پوچھا اگر میں آپ کو بولنگ کرتا تو کیا آپ ڈرتے، رچرڈز نے جواب دیا یقیناًمیں بہت ڈرتا لیکن میں آپ مینج کرتا۔بھارت کی سرزمین پر سچن ٹنڈولکر کو گولڈن ڈک پر آوٹ کرنے سے متعلق احساسات بیان کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اس کی سرزمین پر کھیلنے کا اپنا مزہ ہے، کولکتا میں شائقین کرکٹ سے ہمیں خوب سراہا، کولکتا میں تماشائیوں نے شاید پہلے کبھی سچن کوپہلی گیند پر آوٹ ہوتے نہیں دیکھا تھا۔جب ان سوال کیا گیا کہ بولنگ کوچ کی پیشکش ہوئی تو قبول کریں گے، شعیب اختر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بالکل بھی نہیں، بورڈ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک والدہ زندہ ہیں مجھے بورڈ میں جانے دیں گی نہ سیاست میں۔اگر رضاکارانہ میری خدمات کی ضرورت ہوئی توضرور مدد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے میکائیل کو اچھا انسان بنانا چاہتا ہوں جو دین پر عمل کرکے ہی بن سکتا ہے اور اس سے کہوں گا کہ دلیر بنو اور سچ بولو۔بالی ووڈ فلموں کی آفرز سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے اپنے سر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے کم بالوں ہوں تو کہاں آفر ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…