’’بشار الاسد کی حکومت ختم ‘‘ فیصلہ سنا دیا گیا

27  اپریل‬‮  2017

ماسکو (این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،انھیں جانا ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ بات ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں کہی ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔عادل الجبیر نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہاکہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں ایران کی مداخلت کا خاتمہ چاہتا ہے۔انھوں نے روس کی حمایت سے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام امن مذاکرات کے بارے میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے شرکاء کی فہرست کو بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان شامی صدر بشارالاسد کے مستقبل کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔روس بشارالاسد کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرچکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ انتخابات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ تاہم روس اور سعودی عرب میں شام میں جاری بحران کے خاتمے کے حوالے سے کوئی زیادہ اختلافات نہیں پائے جاتے ہیں۔روس بشارالاسد کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرچکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ انتخابات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ تاہم روس اور سعودی عرب میں شام میں جاری بحران کے خاتمے کے حوالے سے کوئی زیادہ اختلافات نہیں پائے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…