انضمام الحق چھاگئے،وہ کام کردکھایا جو اس سے پہلے تمام سلیکٹرز کرنے سے ڈرتے رہے

3  اپریل‬‮  2017

لاہور(این این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 3-1سے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کا سہرا چیف سلیکٹر انضمام الحق کے سر باندھ دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغامم میں وقار یونس نے ٹیم کی سلیکشن اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انضمام نے نوجوانوں کا انتخاب کر کے وہ خطرہ مول لیا جو آج

سے پہلے کوئی لینے کو تیار نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ انضمام نے شاداب، حسن علی اور رومان رئیس کا سیریز کے لیے انتخاب کر کے بہترین کام کیا، گزشتہ سلیکٹرز ایسا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔رمیز راجہ نے بھی ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم اور نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے اور عماد وسیم، حسن علی، شاداب، بابر اعظم اور رومان رئیس جیسے تمام نوجوانوں ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو اس کا مستقبل روش ہے۔تاہم قومی ٹیم کے ایک اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید مستقبل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھا کر سیریز جیتی، سرفراز احمد نے بہترین قیادت کی جبکہ احمد شہزاد نے بھی آخری ٹی ٹونٹی میں عمدہ بیٹنگ کی، شاداب خان پاکستان کیلئے ایک بہترین دریافت ہے لیکن امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ میں مزید مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گی۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…