کیا آپ جانتے ہیں یہ دنیا کا خطرناک ترین موبائل فون ہے, آخر اس فون کے بارے میں ایسا کیوں کہا جاتا ہے ؟؟؟

18  جنوری‬‮  2017

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں موبائل فون جیسی نظر آنے والی بندوق تیار کرلی گئی۔امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک مینوفیکچرر کی جانب سے تیار کردہ اس ڈبل بیرل پستول میں دو گولیاں ڈالی جاسکتی ہیں، جبکہ اس میں نشانے میں مدد کے لیے لیزر لائٹ بھی موجود ہے۔ پستول پکڑنے کی جگہ کو اگر فولڈ کردیا جائے تو یہ پستول موبائل فون کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جبکہ اس جگہ کو کھول کر پستول کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پستول کے مینوفیکچرر کو اسے فروخت کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی 12 ہزار آرڈرز مل چکے ہیں، جبکہ اس بندوق کی قیمت 395 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔امریکا میں موبائل فون کی شکل کی اس بندوق کو تیار کیے جانے کے بعد یورپ میں پولیس کو چوکس رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
صفر اعشاریہ 38 کیلیبر کی ہینڈ گَن ’آئیڈیل کَنسیل‘ جو فولڈ ہونے کے بعد ایک عام موبائل فون کی طرح نظر آنے لگتی ہے اور جس کی فروخت کا آئندہ چند ماہ میں آغاز ہوجائے گا، جس کے بعد اسے غیر قانونی طور پر یورپ درآمد کیے جانے کے امکانات ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…