کھانے دیکھتے ہی بے ہوش ہو جانے والی عجیب عورت

9  مارچ‬‮  2015

 اسکاٹ لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ ذائقہ دار کھانوں کے لئے دُور دراز کا سفر کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں ۔ دعوتوں میں لوگ اپنا مقام رتبہ تک بھول جاتے ہیں کھانوں کی مہک اور خوشبو اچھے اچھوں کو اپنی طرف کھنچ لاتی ہے۔ لیکن دنیا میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جو کھانوں کی خوشبو سے دور بھاگتی ہے یہ خوشبو اس کو بیمار کر دیتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک دیہات گیلی اسٹون کی رہنے والی جنیفر کو دراصل کھانے کا فوبیا ہو گیا ہے ۔ جس طرح لوگوں کو بلندی سے اور، پانی سے خوف آتا ہے ۔ لفٹ میں جانے سے لوگ ڈرتے ہیں اس طرح جینفر کو کھانوں سے ڈر لگتا ہے۔ اس فوبیا کی وجہ سے جینفر صرف اُبلے ہوئے آلواور کرکرے وغیرہ ہی کھا کر زندگی گزار رہی ہے اس کا کہنا ہے گوشت اور سبزی کے بارے میں سوچ کر ہی اس کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔پاؤں کپکپانے لگتے ہیں۔الٹی ہو جاتی ہے اور کوئی مرغن اور اشتہاء والی غذا اس کے سامنے رکھ دیں تو وہ بے ہوش بھی ہوجاتی ہے۔جینفر بتاتی ہے کہ اسکول کے دنوں سے ہی اس کو یہ بیماری لاحق تھی وہ چاکلیٹ اور چپس کھا کر گزارہ کرتی تھی اور والدین سے کھانے پینے کے بارے میں جھوٹ بولتی تھی۔ والدین نے اس کا کچھ خاص نوٹس نہیں لیا۔اس کی بیماری اس وقت کھل کر سامنے آ گئی جب نوکری کے پہلے دن ہی وہ بے ہوش ہو گئی اور اس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ڈاکٹر کو اس نے بتایا کہ کھانوں سے اس کو خوف محسوس ہو تا ہے۔متلی اور چکر آنے لگتے ہیں ڈاکٹروں نے اس کے بعد اس کو ان اشیاء سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ انوکھی بیماری جان لیوا نہیں ہے لیکن اس سے مریض کافی کمزور ہو جاتاہے۔ اس لئے 5 فٹ قد کی جینفر کا وزن صرف 38 کلو گرام ہے ۔چپس اور پینر کھانے والی جینفر کسی دعوت یا پارٹی میں نہیں جا سکتی اس کا کوئی دوست بھی نہیں ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…