سانحہ ماڈل ٹاؤن ،عوامی تحریک کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنادیا

11  جنوری‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عوامی تحریک کے رہنما حامد جواد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے اعتراض اٹھایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عوامی تحریک کا استغاثہ زیر سماعت ہے لیکن عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک اور زخمی افراد کے سرٹیفکیٹ اور میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی۔

ان رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنائے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو تے اور اصل حقائق عدالت کے سامنے نہیں آسکیں گے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم دے دیا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…