خیبرپختونخوا،وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

27  اکتوبر‬‮  2016

پشاور(آئی این پی) پختونخوااسمبلی میں حزب اختلاف نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کو تحلیل سے روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے واک آؤٹ کے بعد جے یو آئی کے اراکین اسمبلی نے ملکر وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے درخواست لکھ دی جس پر 18سے زائد اراکین نے دستخط کئے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلہوٹہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت اسمبلی تحلیل کیلئے کمر کس رہی ہے اس لئے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر کے ان کا راستہ روک سکتے ہیں اس سے قبل صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے

اے این پی کے سردار حسین بابک نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر کو مکمل بند کرنا جمہوری روایات کے خلاف ہے اس کے جو نقصانات ہونگے وہ تیسری قوت اْٹھائے گا عمران خان نے رائیونڈ مارچ کیلئے بھی سرکاری وسائل کا استعمال کیا اور اب اسلام آباد مارچ کیلئے بھی یہی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناقص کارکردگی پر مستعفیٰ ہو سکتی ہے لیکن ایوان کی تحلیل کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ ایسی خبریں آ رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ عمران خان کے کہنے پر ایوان کو تحلیل کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے تمام پارٹی اراکین سے استعفے طلب کئے گئے ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلی کو کسی بھی صورت تحلیل نہیں ہونے دینگے اور اس کے خلاف اْٹھ کھڑے ہونگے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے اطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے سپاہی ہے اگر عمران خان استعفیٰ سمیت کوئی بھی آپشن اپنانا چاہے تو ہم تیار ہیں لیکن 2نومبر کو ہر صورت اسلام آباد کو بند کر کے رکھ دینگے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…