پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت میں پوجا بھٹ سب سے آگے نکل گئیں،ایسی بات کہہ دی کہ بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا

23  اکتوبر‬‮  2016

ممبئی(آئی این پی)پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت میں پوجا بھٹ سب سے آگے نکل گئیں،ایسی بات کہہ دی کہ بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا،بھارت میں انتہاپسندوں کاراج ہے لیکن کچھ افرادایسے بھی ہیں جونتائج کی پرواہ کئے بغیرپاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جمہوریت اورروشن خیال ملک ہونے کاراگ الاپنے والے بھارت نے پاکستانی فنکاروں کو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑدیا۔بھارتی انتہاپسندوں کے ڈر سے زبانوں پرتالے پڑے ہیں۔لیکن وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جوخوف کے اندھیروں میں حق کی شمع روشن کررہے ہیں۔ معروف بالی وڈ اسٹار پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر صاف کہہ ڈال اکہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی کسی صورت بھی قوم پرستی نہیں ،یہ توسیدھی سیدھی زمانہ طالب علمی میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔پوجا بھٹ کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیاپر ہنگامہ برپا ہوگیا اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پوجابھٹ کو شدید تنقید کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔ہدایت کارہ زویا اختر بھی سمجھتی ہیں کہ فلم اور فلم سازوں کو ٹارگٹ کیا جانا بدقسمتی ہے بالی وڈ ڈائر یکٹر ایان مکر جی کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور فلم کی ریلیز سے متعلق سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اداکار ابھے دیول کہتے ہیں بھارتی سرکار صرف شہرت کیلئے شور مچا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز پر پابندی پراپنی حکومت پربرس پڑے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…