خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہرآنا افسوسناک،نوازشریف کاسب سے بڑاخیرخواہ کون ہے ؟سینئررہنماکے بیان نے نئی بحث چھیڑدی

13  اکتوبر‬‮  2016

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہرآنا افسوسناک،نوازشریف کاسب سے بڑاخیرخواہ کون ہے ؟سینئررہنماکے بیان نے نئی بحث چھیڑدی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں. وہ نوازشریف کو دن بدن مضبوط کر رہے ہیں .خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہرآنا افسوسناک ہے ۔سکھر میں خورشید شاہ میڈیا کے سامنے آئے تو عمران خان کی سیاسی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے وزیراعظم کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں ۔ خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ جتنا حکومت پر دباؤ ہے وہ ایک ماہ میں وزیرخارجہ لے آئے گی ۔خورشید شاہ نے سیاسی و عسکری اجلاس کی خبر باہر آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوسولوفلائیٹ لینے کے بجائے دیگراپوزیشن جماعتوں کوساتھ لیکرچلناچاہیے تاکہ حکومت کی کرپشن کوپکڑنے میں آسانی ہو۔

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔عمران خان خود ہی پارٹی میں دوسرے لیڈروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔عمران خان کو نہ کل کچھ ملنا تھا اورنہ آنے والے وقت میں کچھ ملے گا،پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میچور نہیں ہے،پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اندر سے ٹوٹتی جا رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی میں توڑپھوڑ عمران خان نے خود شروع کی۔عمران خان کسی لیڈر کو اپنے ساتھ کھڑا نہیں ہونے دیتے جو ساتھ کھڑا ہو اس کیخلاف خود پارٹی میں کمپئین چلاتے ہیں۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں پر اعتماد نہیں کررہے اور طاہر القادری ان کا ساتھ نہیں دے رہے، پی ٹی آئی سربراہ سمجھتے ہیں کہ دوسری قوتیں آگے بڑھ کر نواز شریف کو ہٹادیں گی۔جاوید ہاشمی نے مزیدکہاکہ طاہرالقادری کے نہ ہونے سے عمران خان کو فرق پڑے گا، عمران خان سمیت تحریک انصاف کی لیڈر شپ میچور نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔سینئرسیاستدان کا کہنا ہے کہ سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے ،ورنہ سیاست چھوڑدوں گا۔ملتان میں امن ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیاست کروں گا تو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ہی کروں گا۔اسمبلیوں کو2018تک اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔ طرف باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے معاملات طے ہوچکے ہیں اور سینئرسیاستدان آئندہ چنددنوں میں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو مسلم لیگ(ن)کے انٹراپارٹی الیکشن کے موقع پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرکے لیگی قیادت اور کارکنوں کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کے قریبی حلقوں میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کی ملتان آمد اور ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرجاویدہاشمی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…